اردو

urdu

ETV Bharat / state

سوپور کے خوشحال اسٹیڈیم میں اسپورٹس پروگرام کا انعقاد - خوشحال سٹیڈیم میں پروگرام

اس پروگرام کا مقصد کھیل کود کے تئیں نوجوانوں میں دلچسپی پیدا کرنا تھا تاکہ وہ ملک اور کشمیر کا نام روشن کریں اور مختلف کھیلوں میں حصہ لیں۔

سوپور کے خوشحال اسٹیڈیم میں اسپورٹس پروگرام کا انعقاد
سوپور کے خوشحال اسٹیڈیم میں اسپورٹس پروگرام کا انعقاد

By

Published : Feb 10, 2021, 7:47 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ کے خوشحال سٹیڈیم میں ڈسٹرکٹ پینکک چمپیئن شپ (district pencak championship) کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ضلع بارہمولہ اور سوپور سے تعلق رکھنے والے ڈیڑھ سو پچوں نے حصہ لیا۔

سوپور کے خوشحال اسٹیڈیم میں اسپورٹس پروگرام کا انعقاد

اس پروگرام کا مقصد کھیل کود کی سرگرمیوں میں نوجوانوں کی شمولیت میں اضافہ کرنا تھا تاکہ وہ ملک اور کشمیر کا نام روشن کریں اور مختلف کھیلوں میں حصہ لیں۔

اس موقع پر سوپور پولیس کے ایس ڈی پی او راجا ماجد کے ساتھ ساتھ ایس ایچ سوپور عزم اقبال مہمان خصوصی تھے۔

انہوں نے نوجوان کھلاڑیوں سے گزارش کی کہ وہ پڑھائی کے ساتھ ساتھ کھیل کود میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور کبھی بھی کسی چیز کی ضرورت ہوئی تو ہم اسے پورا کرنے کی کوشش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:لوک سبھا میں لاوئے پورہ 'مبینہ انکاؤنٹر' کی گونج

پروگرام کی آرگینازر فردوسہ نے بتایا کہ اس وفت کافی نوجوان منشیات جیسی غلط چیزوں کی طرف مائل ہو رہے ہیں۔ ہم ایسے پروگرام آگے بھی جاری رکھیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوانغلط سمت میں جانے کے بجائے کھیل کود میں حصہ لے سکیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details