سب ضلع اسپتال سوپور کو عالمی وبا کے پیش نظر کووڈ19 اسپتال میں تبدیل کیا گیا جس کے سبب غیر کووڈ مریضوں کو طبی معائنہ کے لیے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے اس بات پر زور دیا کہ کووڈ سنٹر کو سب ڈسٹرکٹ اسپتال سے منتقل کرکے دوسری جگہ منتقل کیا جائے تاکہ روز مرہ معائنہ کی غرض سے سب ضلع اسپتال آنے والے مریضوں کو دقتوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
انہوں نے مزید کہا کہ رواں برس اپریل میں اسپتال کو کووڈ -19 اسپتال میں تبدیل کرنے کے بعد یہاں کے سینکڑوں بیمار در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو گئے۔