شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور ایگریکلچر یونیورسٹی واڈورہ کیمپس میں گندم کے خاص اقسام کی کٹائی کی گئی ہے۔
سوپور ایگریکلچر یونیورسٹی میں خصوصی گندم کی کٹائی - گندم سے کسانوں کی آمدنی میں اضافہ
یونیورسیٹی کے پروفیسر نے دعویٰ کیا ہے کہ اس گندم سے کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہوگا، کیونکہ اس سے کسان سال میں دو بار فصل لگا سکیں گے۔

Special wheat harvesting
سوپور ایگریکلچر یونیورسٹی میں خصوصی گندم کی کٹائی
اس موقع پر ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے یونیورسٹی کے پروفیسر عبدالحمید نے کہا کہ یہ خاص قسم کا گندم ہے اور اس سے ہمارے کسانوں کو کافی زیادہ فائدہ ملے گا اور کسان اس سے سال میں دو بار فصل اگا سکتے ہیں، کیونکہ جون میں پنیری لگانے کا موسم ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے اس گندم کو نومبر میں بویا تھا اور اب جون میں ہم اس کی کٹائی کی اور اب ہم اسی زمین میں دھان کی فصل لگا سکتے ہیں۔ اس طرح ہمارے کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہو سکتا ہے اور وہ اس کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔