قصبہ سوپور کے ایک سماجی کارکن دانش ایوب لون کے مطابق فوج اور پولیس پر پتھر مارنے والے نوجوان بہت گئے ہیں، ’’انہیں سرکار کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہئے۔‘‘
’فورسز پر پتھرائو کرنے والے نوجوان بہک گئے ہیں‘ دانش کے مطابق ’’اگر حفاظتی اہلکاروں پر پتھر برسائے جائیں گے تو یقیناً وہاں سے گولی کی صورت میں ہی جواب ملے گا۔‘‘
انکا مزید کہنا تھا کہ نوجوانوں کو سماج کی تعمیر و ترقی میں سرکار کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہئے اور ’’حصول تعلیم کے بعد ہی ایک انسان کی ذات اعلیٰ اقدار تک پہنچ سکتی ہے۔‘‘
دانش نے ’’پتھر بازی میں ملوث‘‘ نوجوانوں کو مخاطت ہو کر کہا کہ وہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے ہی اپنے مستقبل کو روشن کر سکتے ہیں۔