شمالی کشمیر ضلع بارہمولہ کی تحصیل ہیڈکوارٹر سوپور سے تقریباً دس کلو میٹر دور نتھی پورہ نامی گاؤں کا ایک نوجوان اچانک Sopore Youth Goes Missing اپنے گھر سے کسی کام کی غرض سے 12 نومبر کو نکلا تھا ابھی تک واپس نہیں لوٹا ہے جس کے نتیجے میں پورا خاندان پریشان اور علاقہ میں غم کا ماحول ہے۔
سوپور کا نوجوان لاپتہ، اہل خانہ کی لوگوں سے مدد کی اپیل اس حوالے سے اہل خانہ نے پولیس اسٹیشن بومی میں ایک گمشدگی کی رپورٹ درج کروایا ہے جس میں انہوں نے پولیس اور لوگوں سے مدد کی اپیل کی Family Appeals For Help ہے۔
گمشدہ نوجوان محمد رفیع لون ولد غلام محمد لون ساکن نتھی پورہ زینگیر 12 نمبر سے لاپتہ ہوا ہے۔ اگرچہ گھر والوں نے ہر جگہ اس کو ڈھونڈنے کی کوشش کی تھی لیکن ابھی تک اس کا کوئی سراغ نہیں مل پارہا ہے جس کے نتیجے میں پورا خاندان پریشان اور علاقہ میں غم کا ماحول ہے۔
یہ بھی پڑھیں :
گمشدہنوجوان کی بہن نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'میرا بھائی 12 نومبر کو تقریباً 11 بجے گھر سے نکلا لیکن ابھی تک واپس نہیں لوٹا، ہم چار بہینں ہیں۔ جب کہ ہمارے والدین بزرگ ہیں، ہماری گزارش ہے کہ اگر کسی کے پاس ہمارا بھائی ہے تو اسے گھر واپس بھیج دے۔