اردو

urdu

By

Published : Jun 3, 2022, 1:07 PM IST

ETV Bharat / state

Kashmiri Youth gets fellowship In London: سوپور کا نوجوان، لندن امپیریل کالج میں فیلوشپ کے لیے منتخب

صہیب نے حال ہی کشمیر میں دو پنکھ والے کیڑوں کی دریافت کی، اور اس دریافت کے لیے انہیں دو سال پہلے سینکچوری نیچر فاؤنڈیشن ینگ نیچرلسٹ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ Entomological Research

سوپور کا نوجوان لندن امپیریل کالج میں فیلوشپ کے لیے منتخب
سوپور کا نوجوان لندن امپیریل کالج میں فیلوشپ کے لیے منتخب

Intro:سوپور: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور نوپورہ سے تعلق رکھنے والے محقق صہیب فردوس کو دنیا کے مشہور و معروف لندن کے امپیریل کالج میں انلاکس فاؤنڈیشن کی طرف سے ایک سال کے لئے فیلوشپ حاصل ہوئی ہے۔ اس فیلوشپ کے دوران وہ MSC Taxonomy, Biodiversity and and Evolution کی تعلیم حاصل کریں گے۔

سوپور کا نوجوان لندن امپیریل کالج میں فیلوشپ کے لیے منتخب

دراصل صہیب فردوس دو پنکھ والے مختلف کیڑوں پر روز کئی گھنٹے ریسرچ کرتے ہے اور اس کے لئے ان کو روز سیب کے باغات میں جانا پڑتا ہے۔ صہیب فردوس کے مطابق ان کو اس کام میں بچپن سے ہی دلچسپی تھی اور وہ اکثر کھانا پینا بھول جاتے تھے لیکن انہیں کہاں خبر تھی کہ یہ دو پنکھ والے کیڑے اسے ایک دن مشہور کریں گے اور دنیا کے ٹاپ ٹن کالیج میں پڑنے کا موقع نصیب ہوگا۔ قابل ذکر بات ہے کہ اس چھوٹی عمر میں صہیب فردوس کو"جونئر سایٹسٹ" کا لقب بھی حاصل ہو چکا ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے صہیب فردوس نے بتایا کہ انہوں نے بچپن سے ہی کیڑے مکوڑوں سے کھیلنا شروع کیا اور کھیلنے کے ساتھ ساتھ ان کے زندگی کے بارے میں تخقیق کرنا شروع کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے ان کیڑے مکوڑوں کو گھر میں رکھ کر ایک ایسی حصولیابی حاصل کی جس کے لیے زندگی میں کبھی سوچا بھی نہیں تھا۔

صہیب فردوس نے بتایا کہ وہ صرف لندن کے امپیریل کالج میں ہی مزید تعلیم حاصل کرنا چاہتے تھے کیونکہ اس کالج میں دنیا کے ہزاروں اقسام کے کیڑے مکوڑے ہے اور وہ ان پر تحقیق کر سکتے ہے۔ آپ کو بتادیں کہ اگر چہ صہیب فردوس نے حال ہی کشمیر میں دو پنکھ والے کیڑوں کی دریافت کی، اور اس دریافت کے لیے انہیں دو سال پہلے سینکچوری نیچر فاؤنڈیشن ینگ نیچرلسٹ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

اس دوران صہیب فردوس کے والد فردوس احمد یتو نے اپنے بیٹے پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ میں آج بہت خوش ہو کیونکہ میرے بیٹے نے کشمیر اور اپنے علاقے کا نام روشن کیا اور مجھے امید تھی کہ میرا لڑکا ایک دن کامیابی حاصل کر کے میرا نام روشن کرے گا۰ اس کے لے میں خدا کا شکر گزار ہو جس نے میرے لڑکے کو اس بڑے اعزاز اور انعام سے نوازا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :Two SKUAST Students Selected for Fellowship in Italy: شیر کشمیر یونیورسٹی کی دو طالبات اٹلی میں فیلو شپ کے لیے منتخب

ABOUT THE AUTHOR

...view details