شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور میں منگل کو ایک مقامی غیر سرکاری تنظیم نے تقریب کے دوران11 یتیم و غریب لڑکیوں کو شادی بیاہ کا سامان فراہم کیا۔
ای ڈی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے انصار النساء نامی ایک مقامی غیر سرکاری تنظیم کی ناظمہ ڈاکٹر مبینہ رمضان نے کہا کہ خواتین کی فلاح و بہبود، یتیم و مستحق لڑکیوں کی امداد، تعلیم و تدریس کے علاوہ نکاح میں انکی معاونت کے لیے انصار النساء پچھلے کئی برسوں سے سرگرم عمل ہے۔