اردو

urdu

ETV Bharat / state

خستہ حال سڑک: سوپور کے تاجروں کا شدید احتجاج

ریاست جموں و کشمیر میں شمالی ضلع بارہمولہ کے بگوں، سوپور علاقے کے تاجروں کا کہنا ہے کہ خستہ حال سڑک کے باعث انکا کاروبار متاثر ہو رہا ہے۔

sopore

By

Published : Apr 19, 2019, 7:32 PM IST

بگوں کے مین مارکیٹ میں دکانداروں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ پچھلی ایک دہائی سے اس مارکیٹ کی سڑک خستہ ہے، جس کے باعث خرایدار اس مارکیٹ کا رُخ کرنے سے کتراتے ہیں۔

بگوں خستہ حال سڑک، تاجرین کے لئے باعث پریشانی

مقامی دکانداروں کا کہنا ہے کہ معمولی بارش کی وجہ سے پانی جمع ہو جاتا ہے اور کیچڑ کے سبب خریداروں کی دکانوں تک رسائی مشکل ہو جاتی ہے، جس سے انکا کاروبار متاثر ہو رہا ہے۔

انہوں نے متعلقہ محکموں اور انتظامیہ پر غفلت شعاری کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ’’بار ہا ہم نے اعلیٰ حکام سے اپنی پریشانیوں کا ذکر کیا مگر وعدوں کے سوا کچھ نہیں ملا۔‘‘

اس ضمن میں جب ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے محکمہ آر اینڈ بی سوپور کے ایگزیکٹو انجینئر سے رابطہ کیا انہوں نے کہا کہ ’’فنڈس کی عدم دستیابی‘‘ کے سبب کام شروع نہیں ہو پایا۔

انہوں نے کہا کہ جوں ہی اس کام کے لئے رقم واگزار کی جاتی ہے فوری طور پر بگوں میں سڑک کی مرمت کا کام شروع کیا جائے گا۔

مقامی تاجروں کا کہنا ہے کہ ’’اگر دو دن کے اندر مسئلہ حل نہیں ہوا تو ہم احتجاج کرنے کیلئے مجبور ہو جائیں گے۔‘‘

ABOUT THE AUTHOR

...view details