اردو

urdu

ETV Bharat / state

سوپور: ماس پروموشن کے سلسلے میں طلبا کا احتجاج - گرلز ہائر سیکنڈری اسکول سوپور

مظاہرین طلبا نے اسکول کی املاک کو نقصان پہنچانے کے بعد اقبال مارکٹ میں سوپور- سری نگر روڈ بلاک کردیا جس کی وجہ سے علاقے میں بڑے پیمانے پر ٹریفک جام ہوگیا۔

طلبا کا احتجاج
طلبا کا احتجاج

By

Published : Oct 18, 2020, 7:34 AM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبے میں ایک بار پھر گیارہویں کلاس کے طلباء نے بڑے پیمانے پر ماس پرموشن کی مانگ کے سلسلے میں احتجاج کیا۔

ذرائع کے مطابق متعدد طلباء گرلز ہائر سیکنڈری اسکول سوپور کے باہر جمع ہوئے اور احتجاج کیا، طلبا کی مانگ ہے کہ انہیں بارہویں میں داخلہ دیا جائے۔

طلباء نے گرلز ہاہر سیکنڑری کے مین گیٹ پر مظاہرہ کیا اور گیٹ کو توڑنے کی کوشش کی۔

طلبا کا احتجاج

مظاہرین طلبا نے اسکول کی املاک کو نقصان پہنچانے کے بعد اقبال مارکٹ میں سوپور- سری نگر روڈ بلاک کردیا جس کی وجہ سے علاقے میں بڑے پیمانے پر ٹریفک جام ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیے
'کشمیر کی طرح یہاں کی گھڑیوں کو بھول گئے'

اس سلسلے میں اسٹیشن ہاؤس آفیسر سوپور نے کہا 'ہم اس واقعے کی چھان بین کر رہے ہیں'۔

انہوں نے کہا 'اگر طلباء اسکول کی املاک کو نقصان پہنچانے میں ملوث پائے گئے تو خاطی طلبا کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ اس سے قبل ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوپور سجاد حسین نے طلبا کو یقین دلایا تھا کہ اس معاملے کو جموں و کشمیر بورڈ کے اعلی حکام کے سامنے اٹھایا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details