بارہمولہ:طلبہ کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور انہیں پلیٹ فارم مہیا کرانے کی غرض سے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ میں قائم ایک نجی اسکول ’’سینکٹوریم انسٹیٹوٹ آف ایجوکیشن‘‘ نے اپنی نوعیت کا پہلا ’’کیمپس ریڈیو اسٹیشن‘‘ شروع کیا۔ اسکول منتظمین کے مطابق ’’کیمپس ریڈیو سٹیشن کا مقصد طالب علموں کو پڑھائی کے ساتھ ساتھ انکی پنہاں صلاحیتوں کو ایک جہت عطا کرنا ہے۔‘‘ 1st of its Kind Campus Radio in Sopore
اسکول منتظمین کا کہنا ہے کہ کیمپس میں قائم کیے گئے ریڈیو اسٹیشن میں طلبہ بغیر خوف کے بحیثیت ریڈیو جاکی پریکٹس کر سکیں گے، جس سے انہیں مستقبل میں دیگر بڑے پلیٹ فارمز میں بحیثیت ریڈیو جاکی کا براڈکاسٹر کے کام کرنے میں کافی آسانی ہوگی۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ اس طرح کے پلیٹ فارمز سے طلبہ میں خود اعتمادی میں اضافہ کے ساتھ ساتھ ان میں متکلمانہ، مباحثانہ اور مناظرانہ صلاحیتیں ابھر کر سامنے آتی ہیں جو، انکے مطابق، مستقبل میں ہر شعبہ میں ان کے لیے مددگار ثابت ہوں گی۔ Sopore school Starts Ist of its Kind Campus Radio