اردو

urdu

ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن کے پیش نظر مزدوروں کو سخت مشکلات کا سامنا

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ میں آج بینڈ سا ایسوسی ایشن کے مزدوروں نے سرکار اور ضلع انتظامیہ کے خلاف سخت ناراضگی کا اظہار کیا ۔

لاک ڈاؤن کے پیش نظر مزدوروں کو سخت مشکلات کا سامنا
لاک ڈاؤن کے پیش نظر مزدوروں کو سخت مشکلات کا سامنا

By

Published : May 22, 2020, 10:35 AM IST

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے مقامی مزدوروں نے بتایا کہ 'اس کورونا وائرس کے باعث اور لگاتار لاک ڈاؤن کی وجہ سے ان کی یومیہ مزدوری پر بہت زیادہ برا اثر پڑا ہے'۔

لاک ڈاؤن کے پیش نظر مزدوروں کو سخت مشکلات کا سامنا

انہوں نے کہا کہ 'جو ہمارے بینڈ سا ایسوسیشن کے مالک ہے وہ ہمیں اب نہ تو کام دیتے ہے اور نہ ہی ہمیں اپنے مزدوری کے پیسے دیتے ہیں جس سے ہم پر بہت برا اثر پڑا ہے ۔

مزدوروں نے کہا کہ آج تک سرکار نے ہم کو لیبر کارڈ بھی فراہم نہیں کیا ہے، اگر ہمارے پاس لیبر کارڈ ہوتا تو شاید حکومت اور انتظامیہ اس مشکل وقت میں ہم کو امداد فراہم کرتی لیکن حکومت نے ہم کو بالکل نزر انداز کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ''کچھ ہی دنوں میں عید آنے والی ہے اور ہمارے گھروں میں ہماری بیوی بچے بوکھے مر رہے ہیں اور ہمارے باس ایک بھی روپہ نہیں ہے، ہم حکومت اور ضلع انتظامیہ سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ ہماری مشکلات کو دھیک کر ہمیں پوری مدد کریں تاکہ ہم بھی اپنے بچوں کے ساتھ عید اچھے سے منائیں گے۔''

ABOUT THE AUTHOR

...view details