بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے تحصیل ہیڈکواٹر سوپور سے تقریبا پانچ کلو میٹر دور وارپورہ زینگئر نامی گاؤں میں گاؤں کی بہبود و ترقی کے ساتھ ساتھ نئی نسل کو غلط حرکات و سکنات سے دور رکھنے کے لئے لوگوں کے درمیان انتخاب عمل میں لایا گیا تھا۔ جس کا مقصد صرف اور صرف علاقہ کے اندر ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ نوجوان کو صحیح راستے پر چلنے کی ترغیب کرنا ہے۔ جہاں اوقاف کمیٹی کی طرف سے ریاض احمد کو منتخب کیا گیا۔
اس موقع پر ریاض احمد نے کہا کہ ہم، لوگوں کی بقاء کے لئے کام کریں گے اور بالخصوص نوجوانوں کو منشیات، غلط کاموں سے دور کے ساتھ ساتھ قوم کے معمار کو بچانا ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو بھی علاقہ کے اندر لوگوں کو مشکلات ہے ان کا ازالہ کیا جائے گا۔