ضلع بارہمولہ میں قصبہ سوپور کے باغ اسلام علاقے سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے پانی کی عدم دستیابی کو لے کر محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاج کیا۔
احتجاجی مظاہرین نے محکمہ جل شکتی سمیت ضلع انتظامیہ کے خلاف برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سرینگر - بارہمولہ سڑک پر احتجاج کیا۔ احتجاج کے سبب ٹریفک کی نقل و حمل کافی دیر تک متاثر رہی۔
سوپور: محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاج احتجاجیوں نے محکمہ جل شکتی پر پینے کے پانی کی فراہمی کے حوالے سے موثر اقدامات نہ اٹھائے جانے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا: ’’علاقے میں کئی ہفتوں سے پینے کے پانی کی شدید قلت کے سبب کثیر آبادی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔‘‘
انہوں نے ضلع انتظامیہ اور محکمہ جل شکتی سے انکے علاقے میں پینے کا پانی دستیاب کرنے کے حوالے سنجیدہ اقدامات اٹھائے جانے کی گزارش کی۔
اس ضمن میں محکمہ جل شکتی کے ایگزیکٹو افسر غلام رسول نے ای ٹی وی بھارت کو فون پر بتایا باغ اسلام علاقے میں جل جیون مشن کے تحت کام شروع کیا ہے اور جلد ہی علاقے میں نئی پائپیں نصب کرکے علاقے کو پانی کی سپلائی فراہم کی جائے گی۔