اردو

urdu

ETV Bharat / state

Dilapidated Roads in sopore سوپور کے رہائشی خستہ حال سڑکوں کے سبب پریشان - عام آدمی پارٹی لیڈر حکیم رضوان

عام آدمی پارٹی لیڈر رضوان نے کہا کہ سیاسی لیڈران نے سوپور اور اس کے علاقہ جات سے وابستہ لوگوں کا کافی استحصال کیا ہے۔ لیکن اگر عام آدمی پارٹی کو موقع دیا گیا تو وہ سوپور کے لوگوں کے مسائل کو ضرور حل کرے گی۔ Dilapidated Roads in sopore

سوپور کے رہائشی خستہ حال سڑکوں سے پریشان
سوپور کے رہائشی خستہ حال سڑکوں سے پریشان

By

Published : Dec 14, 2022, 1:34 PM IST

سوپور: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور کے مہراج پورہ علاقے میں لوگوں کو ناقص ڈرینیج سسٹم اور سڑکوں کی خستہ حالی کے سبب کافی مشکلات کا سامنا ہے۔ لوگوں کے مطابق ان کو پچھلے بیس سالوں سے بالکل نظر انداز کیا گیا اور ان کو طرح طرح کی مشکلات ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہمارے اس علاقے کی طرف کوئی بھی توجہ نہیں دی جا رہی ہے اور ہماری مدد کے لیے کوئی سامنے نہیں آتا ہے۔ اس ضمن میں عام آدمی پارٹی کے ایک لیڈر نے اس علاقے کا دورہ کیا۔ دورہ کے بعد انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کو کئی طرح کی مشکلات ہیں جن کو فوری طور پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔ Sopore Residents Worried about Dilapidated Roads

سوپور کے رہائشی خستہ حال سڑکوں سے پریشان

یہ بھی پڑھیں:

میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی کے لیڈر رضوان نے بتایا کہ آج تک وقت کے حکمرانوں نے سوپور اور اس کے علاقہ جات سے وابستہ لوگوں کا کافی استحصال کیا ہے اور کوئی بھی کام نہیں کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سڑکوں کی حالت کافی خراب ہے، اور اس گاؤں میں ناقص ڈرینیج سسٹم بھی ہے جس سے لوگوں کو طرح طرح کی مشکلات درپیش ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عام آدمی پارٹی سوپور کے مسائل حل کرے گی کیونکہ آج تک جو بھی سرکار میں رہا انہوں نے صرف لوگوں کے ساتھ دھوکہ کیا لیکن ہم صرف لوگوں کے کام کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details