اردو

urdu

ETV Bharat / state

سوپور: یوم عتیقہ جی کی نسبت سے پروگرام منعقد - تعلیم نسواں

مشہور سماجی کارکن عتیقہ جی کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور میں ’’یوم عتیقہ‘‘ کی مناسبت سے پروگرام منعقد ہوا۔

سوپور: یوم عتیقہ جی کی نسبت سے پروگرام منعقد
سوپور: یوم عتیقہ جی کی نسبت سے پروگرام منعقد

By

Published : Oct 15, 2020, 7:52 PM IST

شمالی کشمیر کے سوپور قصبہ میں بدھ کو ادبی مرکز کمراز جموں و کشمیر اور میراث محل سوپور کی جانب سے ’’یوم عتیقہ جی‘‘ کا اہتمام کیا گیا۔

پروگرام کے دوران عتیقہ جی کے لیے اجتماعی فاتحہ خوانی کے علاوہ عالمی وبا سے نجات کے لیے دعائوں کا بھی اہتمام کیا گیا۔

سوپور: یوم عتیقہ جی کی نسبت سے پروگرام منعقد

پروگرام میں آئے مہمانان اور مقررین نے عتیقہ جی کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔

مہمان خصوصی ڈی سی بارہمولہ جی این ایتو نے کہا کہ عتیقہ جی کی ہمدردی، ایثار و خلوص اور تعلیم نسواں کے لیے انکی خدمات کو ہمیشہ یاد کیا جائے گا۔

سوپور کے میراث محل میں منعقدہ اس تقریب میں مہمان خصوصی ڈی سی بارہمولہ ڈاکٹر جی این ایتو کے علاوہ موقر ادباء، سماجی کارنان، شعراء اور مقالہ نگاروں نے شرکت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details