سوپور پولیس نے دو خواتین منشیات فروشوں کو حراست میں لے کر اُن کے قبضے سے نشیلی ادویات برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
سوپور پولیس نے خواتین منشیات فروشوں کی گرفتاری کو ’’بڑی کامیابی‘‘ قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انکی تحویل سے 300 کوڈین کی بوتلیں اور 44 نشیلی کپشول کے علاوہ 60 ہزار سے زائد نقد رقم ضبط کی گئی۔
سوپور پولیس کے مطابق بٹ پورہ نام کے علاقہ میں منشیات سے متعلق پولیس کو ایک خفیہ اطلاع موصول ہوئی، جس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے دو خواتین کو منشیات سمیت گرفتار کرکے انہیں سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔
مزید پڑھیں:جموں: ڈرون سے گرائے گئے ہتھیار کے معاملے میں اننت ناگ کا نوجوان گرفتار
حراست میں لی گئی خواتین کے خلاف سوپور پولیس اسٹیشن میں ایک کیس زیر نمبر 255/2021/Us 8/21 درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔