بارہمولہ ضلع کے سوپور قصبہ میں سی آر پی ایف بنکر پر پٹرول بم پھینکنے کے الزام میں جموں و کشمیر پولیس نے ایک خاتون کو گرفتار کر لیا ہے۔ Sopore Petrol Bomb Attack, Woman OGW Arrestedسوپور پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ حسینہ اختر نامی خاتون او جی ڈبلیو (عسکریت پسندوں کی اعانت کار) نے چند روز قبل حفاظتی اہلکاروں پر پٹرول بم داغا جس کے بعد سے اسکی تلاش شروع کر دی گئی تھی۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس (کشمیر زون) وجے کمار نے بتایا کہ حراست میں لی گئی خاتون کے خلاف تین ایف آئی آر درج ہیں۔ Sopore Woman Arrested on Charges of Grenade Throwingانہوں نے مزید کہا کہ وہ کالعدم عسکریت پسند تنظیم لشکر طیبہ کی سرگرم اعانت کار ہے۔ انہوں نے مزید کہا: ’’حسینہ سنہ ۔2008-10 میں دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی کے رابطے میں آئی اور انتہا پسند نظریہ /موقف اختیار کر لیا۔‘‘