اردو

urdu

By

Published : May 24, 2021, 5:26 PM IST

ETV Bharat / state

سوپور: پُل کی عدم دستیابی سے عوام پریشان

مقامی لوگوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سوپور قصبہ سے دس کیلومیٹر کی دوری پر واقع بوٹینگو زنگیرمیں پل کی تعمیر کا کام جلد از جلد شروع کیا جائے تاکہ مقامی لوگوں کو اور زیادہ مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

سوپور: پُل کی عدم دستیابی سے عوام پریشان
سوپور: پُل کی عدم دستیابی سے عوام پریشان

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ سے دس کیلومیٹر کی دوری پر واقع بوٹینگو زنگیر میں پل کی عدم دستیابی سے مقامی لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سوپور: پُل کی عدم دستیابی سے عوام پریشان

مقامی لوگوں نے بتایا کہ اس نالہ میں اکثر و بیشتر جنگلوں سے برفیلہ پانی بگھلنے سے اور بارش کی وجہ سے پانی کی سطح زیادہ ہو جاتی ہے اور پھر اس سے مقامی آبادی کو کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

لوگوں نے حکومت اور بلخصوص محکمہ آر اینڈ بی پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے پل بنانے کے لئے آج سے دس سال پہلے ڈی پی آر ( DPR) بنایا مگر اس کے بعد آج تک کام شروع نہیں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے بچے اور بزرگوں کو چلنے پھرنے میں کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

مقامی لوگوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سوپور قصبہ سے دس کیلومیٹر کی دوری پر واقع بوٹینگو زنگیرمیں پل کی تعمیر کا کام جلد از جلد شروع کیا جائے تاکہ مقامی لوگوں کو اور زیادہ مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details