اردو

urdu

ETV Bharat / state

سوپور: ہردشوہ گاؤں کے لوگوں کااحتجاج

بارہمولہ کے ایک گاؤں ہردشوہ سے گزرنے والی سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے لوگوں نے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا اور سڑک مرمت کرنے کی اپیل کی۔

سوپور
سوپور

By

Published : Jul 8, 2020, 8:22 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ کے ہرد شوہ گاؤں کے لوگوں نے حکومت اور محکمہ آر اینڈ بی کے خلاف سخت احتجاج کیا۔

سوپور سے گاؤں کی جانب جانے والی سڑک کافی خستہ حالی کا شکار ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پچھلے دس برسوں سے اس سڑک کی مرمت نہیں کی گئی ہے۔

لوگوں نے ضلع انتظامیہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ کئی بار ابتظامیہ سے گذارش کے بعد بھی سڑک کی مرمت نہیں کی گئی۔

لوگوں کا انتظامیہ کے خلاف احتجاج

لوگوں کا کہنا ہے 'سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے ان کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے'۔

واضح رہے کہ دو سال پہلے اس سڑک پر ایک حادثہ پیش آیا تھا، جس میں دو لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔

لوگوں کا کہنا ہے 'سڑک پر جگہ جگہ گڈھے پڑے ہونے کی وجہ سے ان کی گاڑیوں میں پنکچر ہوتے رہتے ہیں اور گاوں سے سوپور پہنچنے کا جو سفر بیس منٹ میں طے ہو سکتا ہے، اس میں دو گھنٹے لگ جاتے ہیں۔

مقامیوں کا کہنا ہے 'وہ ڈی سی بارہمولہ اور چیف انجینئر آر اینڈ بی سرینگر کو ہزاروں بار سڑک کی مرمت کرانے کا مطالبہ کر چکے ہے، لیکن بدقسمتی سے اج تک جوٹھے وعدوں کے سوا کچھ نہیں ملا'۔

انہوں نے کہا 'ہم بالخصوص گورنر انظامیہ اور محکمہ آر اینڈ بی کو ایک بار پھر التجا کرتے ہیں کہ وہ اس سڑک کی مرمت کروائیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details