جموں وکشمیر میں ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ کے گلاآباد کے لوگوں نے انتظامیہ اور محکمہ آر اینڈ بی کے خلاف ناراضگی کا اظہار کیاہے۔ لوگوں کا الزام ہے کہ محکمہ آر اینڈ بی نے ڈرینیج سسٹم کا کام ادھورا چھوڑ دیا اور علاقے کی اندرونی سڑکوں پر صحیح مواد کا استعمال نہیں کیا گیا، جس کی وجہ سے سڑک کافی خستہ حال ہے اور جگہ جگہ پر کیچڑ اور پانی جمع ہو گیا ہے۔
لوگوں کا کہنا ہے 'ان کو چلنے پھرنے میں کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ پھسلن کی وجہ سے حادثہ ہونے کا اندیشہ ہے'۔