اردو

urdu

ETV Bharat / state

بیوی نے عاشق کے ساتھ مل کر اپنے خاوند کا قتل کیا، ایس ایس پی سوپور - سوپور میں شوہر کا قتل

ایس ایس پی سوپور نے بتایا کہ کئی نیوز پورٹلز مقتول کے بچوں کی میڈیا ٹرائل کرر ہے ہیں جس وجہ سے تحقیقات میں دشواریاں پیش آر ہی ہیں۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ ایسے نیوز پورٹلز کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ SSP Sopore On murder Case

sopore-murder-case-solved-wife-her-boy-friend-held
بیوی نے عاشق کے ساتھ مل کر اپنے خاوند کا قتل کیا:پولیس

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 3, 2023, 4:51 PM IST

بیوی نے عاشق کے ساتھ مل کر اپنے خاوند کا قتل کیا:پولیس

بارہمولہ: جموں وکشمیر پولیس نے سوپور کے زالورہ علاقے میں خاوند کو قتل کرنے کے الزام میں بیوی اور اس کے عاشق کو دھر دبوچ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔ سوپور میں پریس کانفرنس کے دوران ایس ایس پی شبیر نواب نے بتایا کہ جمعے کی صبح مقتول کے اہل خانہ نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کی کہ 48سالہ ریاض احمد میر ساکن زالورہ پُراسرار طور پر لاپتہ ہو گیا ہے۔


انہوں نے بتایا کہ تحریری شکایت موصول ہونے کے بعد ایس ایچ او بومئی پولیس اسٹیشن بلال کھانڈے کی سربراہی میں پولیس ٹیم ان کے گھر پہنچی اور وہاں ٹرنچ سے لاش برآمد کی۔چنانچہ پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر قانونی اور طبی لوازمات پورے کرنے کے بعد لاش وارثین کے حوالے کرکے اس ضمن میں 46/23کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔


ایس ایس پی کے مطابق ایس ڈی پی او زنگیر سعید غضنفر کی سربراہی میں ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم کا قیام عمل میں لایا گیا۔انہوں نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے دوران منکشف ہوا کہ مقتول کی اہلیہ کا ایک مقامی نوجوان وسیم اکرم لون کے ساتھ معاشقہ چل رہا تھا۔


ان کے مطابق دونوں کو پوچھ تاچھ کی خاطر پولیس اسٹیشن طلب کیا گیا جس دوران انہوں نے اپنا جرم قبول کیا۔ایس ایس پی نے بتایا کہ ریاض کو قتل کرنے کی خاطر جس آ لے کو استعمال میں لایا گیا اسے بھی برآمد کرکے ضبط کر لیا گیا۔


انہوں نے بتایا کہ دونوں کی گرفتاری عمل میں لاکر اس ضمن میں مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے۔
پریس کانفرنس کے دوران ایس ایس پی سوپور نے بتایا کہ کئی نیوز پورٹلز مقتول کے بچوں کی میڈیا ٹرائل کرر ہے ہیں جس وجہ سے تحقیقات میں دشواریاں پیش آر ہی ہیں۔


انہوں نے متنبہ کیا کہ ایسے نیوز پورٹلز کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
دریں اثنا بارہمولہ پولیس کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ زالورہ سوپور واقعے کے بعد چند میڈیا آؤٹ لیٹس اس معاملے کی میڈیا ٹرائل پر اتر آئے ہیں ۔


انہوں نے کہا کہ اس افسوسناک واقعہ کی غیر اخلاقی رپورٹنگ جس میں مقتول کے بچوں کے جذبات اور بیانات کی غلط تشریح کی گئی انتہائی تشویشناک ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نیوز پورٹلز کو کرائم رپورٹنگ کے دوران احتیاط سے کام لینا چاہئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details