اس موقع پر ای ڈی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے سوپور فروٹ منڈی کے پریذیڈنٹ فیاض احمد کا کہنا ہے کہ 'آج سے ہم نے فروٹ منڈی کاروبار کے لئے شروع کی'۔
سوپور: کاروبار کے لیے منڈی کھولی گئی - Fruit growers in trouble
جموں و کشمیر میں جہاں لاک ڈاون میں رعایت دی گئی۔ وہیں ضلع بارہمولہ کے انتظامیہ کی جانب سے سوپور میں بھی رعایت دینے کے ساتھ شمالی کشمیر کی فروٹ منڈی بھی کاروبار کے لئے شروع کر دی گئی ہے۔
کاروبار کے لیے منڈی کھولی گئی
انہوں نے کہا کہ 'کورونا وائرس سے جو موجودہ صورتحال بنی ہے۔ اس سے ہمارے فروٹ گروورس پر کافی برا اثر پڑا ہے اور پچھلے سال پانچ اگست 2019 کے بعد جو کشمیر میں صورتحال رہی اس سے بھی ہماری میوہ صنعت کافی متاثر ہوئی ہے'۔
انہوں نے مزید کہا کہ 'ہم امید کرتے ہیں کہ حالات معمول پر آنے سے اور سوشل ڈسٹنسگ کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم اس فروٹ منڈی کو ٹھیک سے چلائیں گے تاکہ ہمارے فروٹ گروورس اور ٹرانسپورٹرس کو کافی فائدہ پہنچے'۔