بارہمولہ:غیر معیاری کھاد اور جراثیم کش ادویات فروخت کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے فروٹ منڈی سوپور کی ایسوسی ایشن کے صدر فیاض احمد نے پریس کانفرنس کے دوران بازار میں غیر معیاری کھاد کی بہتات پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا۔ پریس کانفرنس کے دوران فیاض نے کہا: ’’گزشتہ چند برسوں سے ملک کی دوسری ریاستوں سے غیر معیاری کھاد اور جراثیم کش ادویات یہاں کے کسانوں، باغبانوں کو فروخت کیے جا رہے ہیں جن سے نہ صرف فصلوں بلکہ یہاں کی زرعی اراضی کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے۔
فیاض احمد نے مزید کہا کہ دو روز قبل سوپور میں ڈائریکٹر ایگریکلچر نے 220 بوریاں غیر معیاری کھاد کی ضبط کی تھیں۔ اس سے پہلے جنوبی کشمیر کے شوپیاں کے ساتھ ساتھ دیگر اضلاع میں بھی غیر معیاری کھاد کو ضبط کیا گیا ہے جو کہ کافی تشویش کا باعث ہے۔ فیاض احمد نے مزید کہا کہ فروٹ گروورس کافی پریشان ہیں کیونکہ ان کو اندیشہ ہے کہ کشمیر میں ن معلوم کتنی غیر معیاری کھاد ذخیرہ کی گئی ہے۔