اردو

urdu

ETV Bharat / state

سوپور کے سیر، سنگرامہ میں سڑک کی حالت انتہائی خستہ - بیک ٹو ولیج

قصبہ سوپور کے سیر، سنگرامہ میں خستہ حال سڑک کے باعث عوام کو عبور و مرور میں درپیش مشکلات پر رہائشیوں نے محکمہ تعمیرات عامہ سمیت عوامی نمائندوں پر علاقے کو نظر انداز کرنے کا الزام عائد کیا۔

قصبہ سوپور کے سیر، سنگرامہ میں سڑک کی حالت انتہائی خستہ
قصبہ سوپور کے سیر، سنگرامہ میں سڑک کی حالت انتہائی خستہ

By

Published : Jun 11, 2021, 5:41 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ سے محض دو کلو کی دوری پر واقع سیر، سنگرامہ علاقے میں سڑک کی حالت انتہائی خستہ ہے۔

قصبہ سوپور کے سیر، سنگرامہ میں سڑک کی حالت انتہائی خستہ

سڑک پر جگہ جگہ گہرے گڑھے بنے ہوئے ہیں جن کے سبب عوام کو عبور و مرور میں دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سڑک کی خستہ حالی کے باعث مقامی باشندوں نے محکمہ آر اینڈ بی سمیت عوامی نمائندوں پر علاقے کو جان بوجھ کر نظر انداز کیے جانے کا الزام عائد کیا۔

مقامی لوگوں نے بتایا کہ سڑک کی خستہ حالی کے باعث عوام کو درپیش مشکلات کے بارے میں انہوں نے محکمہ تعمیرات عامہ کو کئی بار مطلع کیا تاہم انکے مطابق محکمہ کی جانب سے دو متعدد بار کلومیٹر طویل سڑک کو میکڈمائز کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے محکمہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ محکمہ کی جانب سے گڑھوں کی مرمت بھی نہیں کی جا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بیک ٹو ولیج سمیت علاقے میں جتنے بھی عوامی دربار منعقد کیے گئے ان میں لوگوں نے سڑک کی مرمت کیے جانے کی مانگ کی، ’’تاہم آج تک سڑک جیسی بنیادی ضرورت سے عوام کو محروم رکھا جا رہا ہے۔‘‘

سیر، سنگرامہ کے باشندوں نے ضلع انتظامیہ بالخصوص محکمہ آر اینڈ بی سے خستہ حال سڑک کی مرمت کیے جانے کی مانگ کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details