اردو

urdu

ETV Bharat / state

'سوپور بس اسٹینڈ ڈسٹ بن بن گیا ہے' - بس سٹینڈ سوپور

بس سٹینڈ سوپور پر گندگی کا انبار لگا ہے۔ بارش میں اس جگہ پر پانی بھر جاتا ہے اور بدبو آتی ہے۔ یہ جگہ گھوڑوں اور کتوں کا اڈا بن گئی ہے۔ اس سے عوام کو سخت پریشانی ہے۔

سوپور بس اسٹینڈ  ڈسٹ بن بن گیا ہے
سوپور بس اسٹینڈ ڈسٹ بن بن گیا ہے

By

Published : Sep 5, 2020, 9:48 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے تحصیل ہیڈ کوارٹر سوپور کا بس سٹینڈ انتظامیہ کی نظروں سے اوجھل ہے۔ بس سٹیڈ سوپور کے صدر نے بتایا کہ 'ہم اس بات سے ڈر محسوس کر رہے ہیں کہ یہ سوپور بس سٹینڈ ہے۔ کیونکہ یہاں پر گندگی کے پہاڑ جمع کیے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے سوپور بس سٹینڈ میں گھوڑوں اور کتوں نے لوگوں کی پریشانی میں اضافہ کر دیا ہے۔ ہر طرف سے کتے اور گھوڑے نظر آ رہے ہیں، جس سے لوگوں میں ہر وقت خوف و دہشت کا ماحول رہتا ہے۔ لوگوں میں اس بات کا ڈر ہمیشہ لاحق ہوتا رہتا ہے کہ کہیں کتے اور گھوڑے اچانک حملہ نہ کر دیں۔'

سوپور بس اسٹینڈ ڈسٹ بن بن گیا ہے

اگرچہ بس سٹینڈ سوپور کے صدر نے اس حوالے سے میونیسپل کمیٹی آفیسر سمیر جان کے ساتھ بات کی لیکن آج تک کوئی مثبت قدم نہیں اٹھایا گیا ہے۔ اس سے ڈرائیور طبقہ اور دوکاندار حضرات پریشانی کے لمحہ کاٹ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بس اسٹینڈ پر بنیادی سہولیات کا فقدان، ڈرائیور پریشان


لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر محکمہ آر اینڈ بی کی بات کریں تو انہوں نے بھی وعدے کیے ہیں، جس کے نتیجے میں سوپور بس سٹینڈ معمولی بارش کی وجہ سے دریا کی صورت اختیار کرتا ہے۔ اس سے ہمارے کاروبار پر کافی برا اثر پڑتا ہے۔

شبیر احمد ڈار نے ڈپٹی کمشنر بارہمولہ اور گورنر انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 'ازخود گورنر صاحب اس بس سٹینڈ سوپور کا دورہ کر کے ہمیں اس دلدل اور مصیبت سے نجات دلانے میں مدد کریں تاکہ ہم بھی اس کورونا وائرس جیسی مہلک بیماری سے جان بچا سکیں۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details