اردو

urdu

ETV Bharat / state

سوپور: بی جے پی کی جانب سے ایک روزہ اجلاس منعقد

شمالی کشمیر کے سوپور علاقے میں منعقدہ اجلاس کے دوران بی جے پی رہنمائوں نے لوگوں سے آئندہ انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔

سوپور: بی جے پی کی جانب سے ایک روزہ اجلاس منعقد
سوپور: بی جے پی کی جانب سے ایک روزہ اجلاس منعقد

By

Published : Nov 2, 2021, 8:25 PM IST

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے سوپور کے تارزہ، پنزی پورہ میں ایک روزہ اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں پارٹی لیڈران و کارکنان کے علاوہ متعدد مقامی باشندوں نے شرکت کی۔

سوپور: بی جے پی کی جانب سے ایک روزہ اجلاس منعقد

اجلاس میں بی جے پی کے سینئر لیڈر اشوک کول نے لوگوں سے آئندہ اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے نمائندے کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔

ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے اشوک کول نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی زمینی سطح پر کافی مضبوط ہو چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مختلف سیاسی و سماجی لیڈران جوق در جوق بی جے پی میں شامل ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کانگریس سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’خاندانی سیاست نے کشمیری عوام کے ساتھ ہمیشہ استحصال کیا ہے۔‘‘

مزید پڑھیں:سوپور: کشمیر بزم ادب سنگرامہ کی جانب سے ایک روزہ ادبی تقریب

انہوں نے اجلاس کے دوران لوگوں سے بی جے پی کو انتخابات میں کامیاب بنانے اور بی جے پی کے نمائندے کو موقع دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا: ’’لوگوں نے سبھی جماعتوں کو موقع دیا، اب ایک بار بی جے پی کو بھی موقع دینا چاہئے تاکہ سات دہائیوں سے جاری استحصال کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔‘‘

ABOUT THE AUTHOR

...view details