اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہمولہ: کریری میں سوئل ٹیسٹنگ لیبارٹری کا افتتاح

شمالی کشمیر کے کریری، بارہ مولہ میں سوئل ٹیسٹنگ لیبارٹری کا افتتاح کرتے ہوئے ڈائریکٹر ہاٹی کلچر نے کہا کہ موجودہ انتظامیہ باغ مالکان کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کی پابند ہے۔

کریری، بارہمولہ میں سوئل ٹیسٹنگ لیبارٹری کا افتتاح
کریری، بارہمولہ میں سوئل ٹیسٹنگ لیبارٹری کا افتتاح

By

Published : Jun 4, 2021, 4:15 PM IST

ڈائریکٹر ہاٹی کلچر نے کریری، بارہ مولہ میں سوئل ٹیسٹنگ لیبارٹری کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر نے بتایا کہ موجودہ سرکار کسانوں اور باغ مالکان کو سہولیات بہم پہنچانے کی خاطر زمینی سطح پر ہر ممکن کام کر رہی ہے۔

کریری، بارہمولہ میں سوئل ٹیسٹنگ لیبارٹری کا افتتاح

ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے ڈائریکٹر ہارٹیکلچر کشمیر نے بنایا کہ کریری میں محکمہ باغبانی کی عمارت کا افتتاح کرنے کا مقصد مقامی کسانوں کو فائدہ پہنچانا ہے تاکہ باغ مالکان کو محکمہ کی جانب سے فراہم کی جا رہی مختلف اسکیموں کی معلومات کے علاوہ دیگر سہولیات اپنے علاقے میں حاصل ہو سکیں۔

انہوں نے کہاکہ کووڈ 19کے دوران بھی محکمہ ہاٹی کلچر کے ملازمین نے اپنے فرائض تندہی اور لگن سے انجام دیے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ باغ مالکان کو چاہیے کہ وہ مرکزی معاونت والی اسکیموں سے پوری طرح استفادہ حاصل کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details