سوپور:شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور کی رہنے والی 11 سالہ صوفیہ ہلال نے گجرات میں منعقد ہونے والے 14ویں اکشے کُمار کوڈو ٹورنامنٹ میں سونے کا تمغہ حاصل کیا ہے۔ دراصل صوفیہ ہلال ایک مارشل آرٹ کی کھلاڑی ہیں اور وہ ضلع سطح کے ساتھ ساتھ مختلف ریاستوں میں بھی مارشل آرٹ کے مقابلوں میں شرکت کرتی ہیں۔ Akshay Kumar Kudo Tournament
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے صوفیہ ہلال نے بتایا کہ 'ایک لڑکی کے لیے مارشل آرٹ کافی ضروری ہے کیونکہ اس سے وہ خود کا دفاع کر سکتی ہے۔ صوفیہ نے کہا کہ وہ مارشل آرٹ کی اکیڈمی میں ٹرینگ کرتی ہے اور اس میں والدین کا کافی اچھا تعاون ہے۔ صوفیہ نے مزید کہا کہ 'وہ اپنے گھر کے ایک کمرے میں بھی پریکٹس کرتی ہیں اور اولمپکس مین بھارت کی نمائندگی کرنا ان کا خواب ہے۔