گلمرگ:جموں و کشمیر کے گلمرگ میں کھیلو انڈیا کے دوسرے دن آئس ہاکی، آئس اسکیٹنگ اور بینڈی وغیرہ کے مقابلے ہوئے۔ جی کے ٹیم نے سنو شوز ریس کے سینئر زمرے میں دو تمغے حاصل کیے ہیں، اسی ضمن میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑی نے بتایا کہ میں نے پندرہ سو میٹر کی ریس میں حصہ لیا تھا برف باری کے باوجود سونے کا تمغہ حاصل کرنے میں کامیابی ملی انہوں نے بتایا کہ میں نے بہت محنت کی تھی اور میں نے گزشتہ برس بھی کافی محنت کی تھی اس کھلاڑی نے بتایا کہ اس کھیل میں تین کیٹگریز ہوتی ہے جس میں سینئرز، جونیئر اور سب جونئیر شامل ہیں۔
عاد احمد نجار نام کے کھلاڑی نے سینیئر کیٹگری میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے عادل نے بتایا کہ میں دراصل ایک عام دوڑ دوڑتا ہوں لیکن سنو شوز پہن کر میں نے پہلی مرتبہ اس گیم میں شرکت کی اور دوسری پوزیشن حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ایتھلیٹک میں جگہ بنانا ہے اور میں اولمپکس میں اپنے ملک کا نام روشن کرنا چاہتا ہوں۔ ہماچل سے تیسرے کھیلو انڈیا گیمز میں شرکت کرنے آئی نیشہ شرما نے بتایا کہ میں نے یہاں سنو شوز ریس میں حصہ لیا اور 400 میٹر دوڑ میں پہلا مقام حاصل کیا ہے۔
نیشہ نے بتایا کہ ہم کشمیر پہلی مرتبہ آئے ہیں اور ہم نے تو آج تک یا تو کتابوں میں کشمیر کے بارے میں پڑھا تھا یا دیگر لوگوں سے یہاں سے متعلق سنا تھا لیکن یہاں آنے کے بعد پتہ چلا کہ یہ کتنا زیادہ خوبصورت ہے۔ دو اضلاع کو چھوڑ کر پورے ہماچل میں برفباری ہوتی ہے لیکن اتنی زیادہ اور ایسی برف ہم نے پہلی مرتبہ کشمیر میں دیکھی ہے۔ چندی گڑھ کی سنجنا سنگھ نے 400 میٹر کی سنو شوز ریس میں دوسرا مقام حاصل کیا ہے، اس نے بتایا کہ آج میں نے جو کامیابی حاصل کی ہے وہ میرے والدین اور کوچز کی دعاؤں اور محنت کا نتیجہ ہے۔ سنجنا نے بتایا کہ چندی گڑھ میں پریکٹس کرتے ہیں اور برف پر پہلی مرتبہ موقع ملا، پھر بھی ہم نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔