اردو

urdu

ETV Bharat / state

گلمرگ نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی - ای ٹی وی اردو نیوز

محکمہ موسمیات کی بیش گوئی کے عین مطابق وادی کے بالائی علاقوں میں ہفتہ کی سہ پہر سے برفباری شروع ہوئی ہے،وہیں میدانی علاقوں میں کئی کئی بارشیوں کا سلسلہ شروع ہوا ہے۔ برفباری کی وجہ سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔

snowfall-starts-in-gulmarg, rains Lashes in planes in kashmir
گلمرگ نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 16, 2023, 6:26 PM IST

گلمرگ نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی

بارہمولہ: مشہور و معروف سیاحی مقام گلمرگ میں ہفتہ کے روز برف باری شروع ہوئی۔ برف باری کی وجہ سے پہاڑی سلسلے پر سفید چادر بچھ گئی ہے، جس کا نظارہ گلمرگ کے نزدیک واقع سبھی علاقوں میں دیکھا جاسکتا ہے۔
برفباری سے سردی میں اضافے ہوا ہے جس کی وجہ سے لوگ اب گرم ملبوسات کو استعمال کرنے لگے ہے۔ گلمرگ میں برفباری کی محکمہ موسمیات نے پہلے کی پیشن گوئی کر دی تھی۔

وہیں جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر تازہ برف باری کے بعد پھسلن پیدا ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی نقل وحمل کو روک دیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق تاریخی مغل روڈ پر ہفتے کی سہ پہر سے جاری برف باری کے باعث ٹریفک کی نقل وحمل متاثر رہی۔معلوم ہوا ہے کہ مغل شاہراہ پر رک رک کر برف و باراں کا سلسلہ جاری ہے جس وجہ سے شاہراہ پر پھسلن پیدا ہوئی ہے۔حکام نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بحالی کا کام مکمل ہونے سے قبل مغل روڈ ہر سفر کرنے سے اجتناب کریں۔

واضح رہے گلمرگ عالمی سطح پر کافی مشہور سیاحتی مقام ہے اور یہاں ہر سال ملک و بیرون ممالک سے ہزاروں سیاح آتے ہیں۔ گزشتہ سال بھی یہاں سیاحوں کی ایک بڑی تعداد یہاں پہنچی تھی جس میں بالی ووڈ کے معروف اداکار بھی شامل تھے۔

مزید پڑھیں:

گلمرگ میں منعقد ہونے والے ونٹر اسپورٹس کو عالمی سطح پر مقبولیت حاصل ہے۔ نوجوان سیاحوں کی ایک خاصی تعداد صرف ونٹر اسپورٹس میں حصہ لینے کے لیے گلمرگ کا رخ کرتے ہیں۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی ونٹر اسپورٹس میں ہزاروں لوگوں کی شرکت متوقع ہے۔
گزشتہ سال گلمرگ میں کھیلو انڈیا نیشنل ونٹر گیمز کے تیسرے ایڈیشن کا انعقاد عمل میں لایا تھا،جس کا افتتاح مرکزی وزیر برائے کھیل انوراگ ٹھاکر نے کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details