اردو

urdu

ETV Bharat / state

کیا برفباری سیاحوں کو راغب کرپائے گی؟ - کشمیر میں سیاحت

جموں و کشمیر کے بالائی علاقوں بشمول گلمرگ میں برف باری ہوئی ہے، جس کی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی درج کی گئی ہے۔

گلمرگ میں تازہ برف باری

By

Published : Nov 7, 2019, 12:05 AM IST

گلمرگ میں اب تک تقریباً ایک فُٹ برف جمع ہواہے جبکہ قریبی افروٹ پہاڑی اور اس سے منسلک دیگر چھوٹی پہاڑیوں پر ایک فُٹ سے زیادہ برفباری ہوئی ہے۔

گلمرگ میں تازہ برف باری

برف باری سے گلمرگ میں موجود سیاحوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے ہیں۔

واضح رہے کہ 2 اگست کو جموں و کشمیر انتظامیہ نے ایک ایڈوائزری جاری کی جس میں وادی کشمیر میں موجود امرناتھ یاتریوں اور سیاحوں کو فوری طور پر واپس لوٹ جانے کی ہدایت دی گئی تھی۔

گلمرگ میں تازہ برف باری

ایڈوائزی جاری کرکے سیاحوں اور یاتریوں کو خبردار کیا گیا تھا کہ عسکریت پسندوں کے حملے کا خطرہ ہے، بعدزاں، پانچ اگست کو مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے ریاست کو مرکز کے زیر انتظام دو علاقوں میں تبدیل کیا ہے۔
گزشتہ ماہ 10 تاریخ کو انتظامیہ نے اس ایڈوائزی کو واپس لیا ہے۔

تاہم سیاحت کے شعبے سے تعلق رکھنے والے تاجروں کو اس بات کا خدشہ ہے کہ وادی کی غیر یقینی صورتِ حال کے پیش نظر سیاحوں کو دوبارہ راغب کرنا آسان نہیں ہو گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details