اردو

urdu

ETV Bharat / state

Wheat Field Day in SKAUST Wadoora: زرعی یونیورسٹی واڈورہ کیمپس میں" ویٹ فلیڈ ڈے" منایا گیا - سکاسٹ کشمیر وائس چانسلر نذیر احمد گنائی

زرعی یونیورسٹی کشمیر کے وائس چانسلر نذیر احمد گنائی نے کہا کہ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے گندم کے ایسے بیچ تیار کیے ہیں جو کشمیر میں پہلے ہی تیار ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا اب یہاں کے کسان ایک سال میں دو بار کھیتی کرسکتے ہیں۔VC SKUAST Kashmir on Wheat Varieties

skuast-wadoora-campass-celebrated-wheat-field-day
زرعی یونیورسٹی واڈورہ کیمپس میں" ویٹ فلیڈ ڈے" منایا گیا

By

Published : May 30, 2022, 9:16 PM IST

سوپور:شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے زرعی یونیورسٹی واڈورہ کیمپس میں آج " ویٹ فلیڈ ڈے" یعنی گندم کا دن منایا گیا۔ اس پروگرام کے مہمان خصوصی وائس چانسلر سکاسٹ کشمیرنذیر احمد گناہی تھے۔ ان کے ہمراہ ڈین زرعی یونیورسٹی واڈورہ کیمپس ڈاکٹر ریحانہ حبیب کنت کے ساتھ ساتھ فیکلٹی ممبران اور کسانوں نے شرکت کی۔Wheat Field Day in SKAUST Wadoora

زرعی یونیورسٹی واڈورہ کیمپس میں" ویٹ فلیڈ ڈے" منایا گیا

اس دوران ذرائع ابلاغ کے ساتھ بات کرتے ہوئے سکاسٹ یونیورسٹی کے وائس چانسلر نذیر احمد نے بتایا کہ اس سال یونیورسٹی نے ایک ایسا ییچ تیار کیا جو کشمیر میں دھان کی کھیتی سے قبل پندرہ دن پہلے تیار ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے سائنسدان کسانوں کو فائدہ پہچانے کی بھرپور کوشش میں مصروف ہوئے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ کہ یہاں کے کسان ایک سال میں دو فصل کی کاشت کر سکیں۔

مزید پڑھیں:



انہوں نے بتایا کہ "ہم نے کیمپس میں گندم کی مختلف اقسام کی کاشت کی اور ہم نے کسانوں کو اس کے بارے میں جانکاری دی"۔ اس موقع پر زرعی یونیورسٹی سے وابستہ طلبہ نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔ طلبہ نے یونیورسٹی کی جانب سے اس طرح کے پروگرام کے انعقاد کو بہتر قدم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے پروگرام سے ان کو کافی فائدہ ملتا ہے کیونکہ جو ہم پڑھتے ہیں وہ ہم برکٹیل میں دیکھ لیتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details