شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور میں زرعی یونیورسٹی وڈورہ کے شعبہagronomy کی جانب سے ایک تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مختلف یونیورسٹیز سے آئے ماہرین نے ’’موسم کی تبدیلی سے فصلوں پر مرتب ہونے والے اثرات‘‘ کے عنوان پر مقالات پڑھے۔
زرعی یونیورسٹی کی جانب سے منعقد کیے گئے تربیتی پروگرام میں یونیورسٹی کے طلبہ سمیت دیگر ایگریلچر کے طلبہ نے شرکت کرکے ماہرین سے استفادہ حاصل کیا۔
منتظمین کے مطابق پروگرام کا مقصد موسم کی تبدیلی کی وجہ سے فصلوں پر مرتب ہونے والے اثرات اور وقت پر مناسب اقدامات اٹھانے اور فصلوں کو نقصان سے بچانے کی تدابیر طلبہ سمیت کسانوں تک پہنچانا ہے۔