بارہمولہ:معروف سیاحتی مقام گلمرگ میں جاری تیسرے ’’کھیلو انڈیا‘‘ ونٹر گیمز کے دوران کونگ ڈوری ڈھلانوں پر سکی اور سنو بورڈنگ کے مقابلے منعقد کئے جا رہے ہیں۔ ان مقابلوں میں بھارت بھر سے1500 سے زائد کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔ کونگڈوری میں پیر کو اسکینگ اور سنو بورڈنگ مقابلوں میں جموں و کشمیر اور ہماچل پردیش کے کھیلاڑیوں پر سبھی کی نظریں جمی ہوئی ہیں۔ اس کی ایک بڑی وجہ ہے کہ دونوں ریاستوں میں ہر سال سرما میں برفباری ہوتی ہے جس کی وجہ سے مقامی کھلاڑیوں کو زیادہ مشق کرنے کا موقع ملتا ہے۔
جموں و کشمیر کی معروف اسکی کھیلاڑی حیا مظفر نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو کے دوران کہا: ’’کھیلو انڈیا گیمز نے ہمیں ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کیا ہے جس سے ہمیں قومی سطح کے کھلاڑیوں کے شانہ بشانہ شرکت کرکے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہیں۔‘‘ حیا مظفر کا کہنا ہے کہ اس طرح کے کھیل مقابلوں میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو بین الاقوامی کھیل مقابلوں میں شرکت کا موقع ملتا ہے۔‘‘
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے ہوئے حیا نے کہا: ’’میں سکی مقابلوں میں حصہ لے رہی ہوں اور میں نے اچھی تیاری، مشق بھی کی ہے باقی سب قسمت پر منحصر ہے۔‘‘ کھیلو اندیا میں شریک دیگر ریاستوں کے کھلاڑیوں سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں حیا نے کہا: ’’’’اگر جموں و کشمیر کی ٹیم کو کوئی ٹکر دے سکتا ہے وہ ہماچل کی ٹیم ہے، اس ٹیم میں اچھے سکیئرس ہیں۔‘‘