اردو

urdu

ETV Bharat / state

SKAUST VC Visits Wadoora Campus : کسانوں سے وی سی اسکاسٹ کی ٹیکنالوجی کو اپنانے کی اپیل - وائس چانسلر پروفیسر نذیر احمد گنائی

کھیتی باڑی میں جدید ٹیکنالوجی کو متعارف کرائے جانے کے حوالہ سے زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے اسکاسٹ کیمپس وڈورہ سوپور کے دورے کے دوران کہا کہ یونیورسٹی کی جانب سے سال بھر بیداری کیمپس کا انعقاد جاری رہتا ہے۔

a
a

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 10, 2023, 4:31 PM IST

کسانوں سے وی سی اسکاسٹ کی ٹیکنالوجی کو اپنانے کی اپیل

بارہمولہ (جموں کشمیر) :شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچرل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، (اسکاسٹ) شالیمار کے وائس چانسلر پروفیسر نذیر احمد گنائی نے شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں قائم زرعی یونیورسٹی وڈورہ، سوپور کیمپس کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران وی سی کے ہمراہ ڈین وڈورہ کیمپس پروفیسر ڈاکٹر ریحانہ سمیت طلبہ اور یونیورسٹی عملہ بھی موجود رہا۔ وی سی نے کیمپس کا دورہ کرکے مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا بعد ازاں انہوں نے کسانوں کے ساتھ بھی ملاقات کی۔

پروفیسر نذیر احمد گنائی نے کہا کہ ’’ہماری کوشش رہتی ہے کہ کسان جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرے تاکہ اس سے ان کی آمدن میں اضافہ ہو سکے۔‘‘ گنائی کے مطابق ’’زرعی یونیورسٹی وڈورہ کیمپس، سوپور کا شمار بہترین یونیورسٹیز میں ہوتا ہے۔ ‘‘ طلبہ و عملہ کے بارے میں انہوں نے کہا: ’’یہاں کے طلباء دنیا کی مختلف یونیورسٹیز میں ریسرچ کر رہے ہیں اور یہاں کے طلبہ نے ملک کا نام روشن کیا ہے۔‘‘ وی سی کے مطابق سوپور وڈورہ میں قائم زرعی یونیورسٹی روز بروز ترقی کی نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے اور عالمی سطح پر اپنا لوہا منوا سکتی ہے۔‘‘

مزید پڑھیں:VC SKUAST-Jammu Conducts SAC Meeting: اسکواسٹ جموں کے زیر اہتمام منڈی میں سینٹر کا قیام

گنائی کا کہنا ہے کہ وہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو کافی فروغ دے رہے ہیں کیونکہ کشمیر میں آج کے دور میں بھی زیادہ تر کسان ہاتھوں (مینول لیبر) سے ہی کام چلا رہے ہیں۔ گنائی کا کہنا ہے کہ جدیک تحقیق اور ٹیکنالوجی کے استعمال سے نہ صرف کسانوں کو راحت پہنچے گی، ان کا وقت بچے گا بلکہ ان کی آمدن میں بھی اضافہ ہوگا۔ وی سی کے مطابق زرعی یونیورسٹی کی جانب سے اس حوالہ سے کسانوں کو وقتاً فوقتاً جدید ٹیکنالوجی سے آگاہ کیا جاتا ہے اور اس حوالہ سے سال بیداری پروگرامز کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details