اردو

urdu

By

Published : Sep 21, 2020, 6:13 PM IST

ETV Bharat / state

بارہمولہ: چھ ماہ بعد اسکولوں میں رونق

جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے درمیان 6 مہینے کے بعد تمام تعلیمی ادارے کھول دیے گئے۔ اس درمیان سرکاری و غیر سرکاری اسکولوں میں بچے دیکھے گئے۔

Jk-Bla-schools open in Baramulla
بارہمولہ: چھ ماہ بعد اسکولوں میں لوٹی رونق

گزشتہ روز جموں و کشمیر انتظامیہ کی طرف سے ایک حکم نامہ جاری کیا گیا تھا جس میں یہ لکھا تھا کہ جموں و کشمیر کے تمام تعلیمی ادارے 21 ستمبر سے کھول دیے جائیں گے اور 9ویں جماعت سے لیکر 12ویں جماعت تک کے طلبا و طالبات کو اسکول آنے کی اجازت ہے۔

بارہمولہ: چھ ماہ بعد اسکولوں میں لوٹی رونق

اس دوران آج کشمیر میں اسکولی بچوں نے 6 ماہ کے طویل عرصے کے بعد اسکولوں میں حاضری دی۔ بچوں نے سماجی فاصلے، سینیٹائزر اور ماسک لگا کے اسکولوں کا رخ کیا۔

اسکولوں میں بچوں کی حاضری کافی کم دیکھنے کو ملی۔ ایک طالبعلم کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ کی تیز رفتاری کی عدم دستیابی سے انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آن لائن کلاس کے وقت انٹرنیٹ کی سست رفتاری کی وجہ سے انہیں کچھ سمجھ میں نہی آرہا تھا۔ ان بچوں کا مزید کہنا تھا کہ آج ہمیں بیحد خوشی ہے کہ ہمارے اسکول پھر سے کھولے گئے لیکن اب ہمیں بھی احتیاط کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہم اس وبائی مرض سے نجات پا سکیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details