اردو

urdu

ETV Bharat / state

سوپور حملے میں ملوث عسکریت پسند سے تعلق کے الزام میں چھ افراد گرفتار

ایس پی سوپور شدھانشو ورما نے پریس کانفرنس کر کے سوپور حملہ کے متعلق جاری جانچ کے حوالے سے کہا کہ حملہ میں ملوث عسکریت پسند سے تعلق رکھنے کے الزام میں چھ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

SP Sopore Shadhanshu Verma
ایس پی سوپور شدھانشو ورما

By

Published : Apr 10, 2021, 8:39 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے تحصیل ہیڈ کوارٹر سوپور میں چند روز قبل عسکریت پسندوں نے کونسلروں پر حملہ کیا تھا جس میں ایک ایس پی اور دو کونسلر کی موت ہوگئی تھی۔ اس کے بعد حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے سوپور پولیس، 22 آر آر فوج اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم نے بڑے پیمانے پر تلاشی مہم شروع کردی جس میں بڑی کامیابی ملی ہے۔

ایس پی سوپور شدھانشو ورما

ایس پی سوپور نے بتایا کہ سوپور حملہ میں ایک مقامی عسکریت پسند مدثر پنڈت اور دوسرا غیر مقامی شخص ملوث تھا۔ اس کی تحقیق و تفتیش کے بعد سوپور پولیس نے مذکورہ عسکریت پسندوں سے تعلق رکھنے کے الزام میں چھ افراد کو گرفتار کیا ہے جن کی تحویل سے ایک موٹر سائیکل اور ایک ہلمیٹ بھی برآمد کیا ہے۔

واضح رہے کہ 29 مارچ کو دوپہر تقریباً 1:10 بجے ایس ڈی ایچ سوپور کے قریب میونسپل کونسلرز پر حملہ گیا۔ اس کے نتیجے میں میونسپل کونسلر ریاض احمد پیر، شمس الدین پیر اور پولیس اہلکار شفقت نذیر زخمی ہو گئے تھے، تاہم بعد میں تینوں زخموں کی تاب نہ لا سکے اور ان کی موت ہوگئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details