اردو

urdu

ETV Bharat / state

SIU Filed Charge Sheet بارہمولہ میں ایس آئی یو نے دو ملزمان کے خلاف چارج شیٹ داخل کی - عسکریت پسند کے خلاف چارج شیٹ داخل

جموں و کشمیر پولیس کے خصوصی تحقیقاتی یونٹ ایس آئی یو نے جمعرات کو این آئی اے کورٹ بارہمولہ میں ایک ہائی برڈ عسکریت پسند اور لشکر طیبہ کے ایک سرگرم عسکریت پسند کے خلاف چارج شیٹ داخل کی ہے۔

siu-filed-charge-sheet-against-two-accused-in-sopore
ایس آئی یو دو ملزمان کے خلاف بارہمولہ میں چارج شیٹ پیش کیا

By

Published : Apr 27, 2023, 8:00 PM IST

سرینگر: جموں و کشمیر پولیس کے خصوصی تحقیقاتی یونٹ (ایس آئی یو) نے جمعرات کو دو ملزموں جن میں ایک ہائی برڈ عسکریت پسند اور لشکر طیبہ کا ایک سرگرم جنگجو شامل ہے، کے خلاف این آئی اے کورٹ بارہمولہ میں چارج شیٹ پیش کیا۔ ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 7 نومبر 2022 کو پولیس نے تین آئی ای ڈیز برآمد کیں اور اس بارے میں پولیس اسٹیشن سوپور میں ایک کیس درج کیا۔انہوں نے کہا کہ 'بعد ازاں مناسب کارروائی کرنے کے بعد ایس آئی یو نے ایف آئی آر نمبر 251/2022 کے تحت راجا لون ولد غلام محمد لون ساکن کہنسو بانڈی پورہ نامی ایک ہائی برڈ عسکریت پسند اور لشکر طیبہ سے وابستہ ایک سرگرم جنگجو محمد عمر میر ولد غلام محمد میر ساکن براٹھ سوپور کے خلاف این آئی اے کورٹ بارہمولہ میں ایک چارج شیٹ پیش کیا۔

واضح رہے کہ 25 اپریل کو ایس آئی یو سرینگر نے پانچ ملزمان جن میں دو عسکریت پسند اور تین عسکریت معاون شامل ہیں، کے خلاف این آئی اے کی ایک عدالت میں چارج شیٹ پیش کی۔ بتادیں کہ گشزتہ روز قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے )کی خصوصی عدالت نے پاکستان میں سرگرم ضلع کشتواڑ کے 23 عسکریت پسندوں کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیا ہیں۔ مذکورہ ملی ٹینٹ پاکستان میں مقیم ہیں اور وہیں سے جموں وکشمیر میں تخریبی سرگرمیوں کو انجام دے رہے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ منظور احمد، غلام محمد، منظور احمد، نذیر احمد، شبیر احمد، محمد اقبال ریشی ، محمد امین بٹ ، جمال الدین نائیک ، غلام حسین شیخ ، بشیر احمد رینہ ، گلزار احمد ، شبیر احمد ، امتیاز احمد ، بشیر احمد ، محمد شفیع ، غلام نبی وانی ، عبدالکریم ، فاروق احمد گنائی ، محمد حنیف شیخ، مشتاق احمد ، محمد عرفان کھانڈے اور رفیق کھانڈے نامی عسکریت پسندوں کے خلاف غیرضمانتی وارنٹ جاری کیا گیا۔

مزید پڑھیں:NIA Court کشتواڑ کے 23 عسکریت پسندوں کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری

ABOUT THE AUTHOR

...view details