اردو

urdu

ETV Bharat / state

شافیہ مقبول کشمیر ایڈمنسٹریٹیو سروس امتحان میں کامیاب - مقصد آئی اے ایس افسر

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ کے کرانکشون کالونی نگین باغ کے رہنے والی شافیہ مقبول نے کشمیر ایڈمنسٹریٹیو سروس کے امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے۔

Shafia Maqbool passed the Kashmir Administrative Service Examination
شافیہ مقبول نے کشمیر ایڈمنسٹریٹیو سروس کا امتحان پاس کیا

By

Published : Sep 30, 2020, 7:05 PM IST

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے شافیہ مقبول نے بتایا کہ اس نے کشمیر ایڈمنسٹریٹیو سروس امتحان میں تیرہویں رینک حاصل کر کے نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔

شافیہ مقبول نے کشمیر ایڈمنسٹریٹیو سروس کا امتحان پاس کیا

شافیہ کا کہنا ہے کہ اس کو بچپن سے ہی ایڈمنسٹریشن میں دلچسپی تھی اور آج وہ خواب پورا ہوا۔ اس کا کہنا ہے اس امتحان کی کامیابی کے لئے اس کو کافی محنت و مشقت کرنی پڑی اور اس کے والدین نے اس کو کافی سپورٹ کیا۔

شافیہ کا کہنا ہے کہ ہمارے کشمیر میں کافی صلاحیت ہے اور اس کو پانے کے لئے کافی محنت کی ضرورت ہے اور اگر ایک انسان من لگا کر کسی چیز کو پانے کی خواہش ظاہر کرے تو اللہ تعالی ضرور مدد کرتا ہے۔ شافیہ نے مزید کہا کہ وہ اس کامیابی سے بہت خوش ہے اور اس کا آگے کا مقصد آئی اے ایس افسر بننا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details