بارہمولہ: شمالی کشمیر North Kashmirکے ضلع بارہمولہ میں محکمہ سوشل ویلفیئر کی جانب سے جسمانی طور ناخیز افراد میں اسکوٹیز تقسیم کی گئیں۔ Scooties Distributed Among Disabled Persons اس موقع پر ایک مختصر تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کے دوران ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر سید سحرش اصغر نے جسمانی طور خاص 80افراد کو اسکورٹی فراہم کرکے انہیں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
Scotty Distributed Among Specially Abled: بارہمولہ میں جسمانی طور معذور افراد میں اسکوٹی تقسیم کی گئی
بارہمولہ میں سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جسمانی طور ناخیز افراد کو اسکوٹی فراہم Scooties Distributed Among Disabled Persons کی گئی۔
میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے ڈی سی بارہمولہ نے کہا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر کی جانب سے جسمانی طور ناخیز افراد کے لیے مختص ایک اسکیم کے تحت 80اسکوٹیز مفت فراہم کی گئیں۔ Scooties Distributed Among Specially Abledانہوں نے مزیدکہا کہ اسکوٹی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ معذور افراد کو اس حوالے سے مناسب ٹریننگ بھی فراہم کی جائے گی۔ ڈی سی بارہمولہ کے مطابق اب تک اس اسکیم کے تحت درجنوں افراد کو فائدہ حاصل ہو چکا ہے۔
ڈی سی بارہمولہ نے محکمہ سوشل ویلفیئر کے افسران کی کاوشوں کی سراہنا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آئندہ اس طرح کی مزید اسکیموں سے زیادہ سے زیادہ مفلس اور مستحق افراد کو سرکاری اسکیموں کا فائدہ حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے سبھی طبقہ کے لوگوں کے لیے مختلف زمروں کے تحت اسکیمیں وضع کی جاتی ہیں۔ انہوں نے عوام سے بھی اس طرح کی اسکیموں کا فائدہ حاصل کرنے پر زور دیا۔