اردو

urdu

ETV Bharat / state

سرپنچوں اور پنچوں کا احتجاج - Sarpanchs protested against the Rural Development Department in uri

اوڈی سے تعلق رکھنے والے سرپنچوں اور پنچوں نے آج محکمہ رورل ڈیولپمنٹ کے خلاف احتجاج کیا۔

سرپنچوں اور پنچوں کا احتجاج
سرپنچوں اور پنچوں کا احتجاج

By

Published : Feb 19, 2020, 10:53 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 9:45 PM IST

احتجاجیوں کا الزام ہے کہ 'حکومت الیکشن کے وقت ان سے کیے گئے وعدوں پر کھرا اترنے میں ناکام ہوئی ہے جس کا خمیازہ سرپنچوں اور پنچوں کو بھگتنا پڑتا ہے۔'

سرپنچوں اور پنچوں کا احتجاج

انہوں نے کہا کہ 'سرکاری افسران ان کے ہر کام میں رخنہ ڈالتے ہیں جس کی وجہ سے کئی ترقیاتی کام التواء کا شکار ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ 'جب سے وہ چن کر آئے ہیں تب سے وہ اپنے اپنے حلقوں میں کسی بھی ترقیاتی کام کو مکمل کرنے میں ناکام ہیں جبکہ عام لوگوں کو طرح طرح کی مشکلات سے گزرنا پڑتا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'متعلقہ محکمہ کے چند افسران آئے دنوں ان کے کام میں رکاوٹ پیدا کر رہے ہیں اور اگر حکومت نے اس سلسلے میں خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے تو اوڈی اور چندن واڈی بلاکوں کے منتخب نمائندے مستعفیٰ ہونے کے لئے مجبور ہو جائیں گے۔'

Last Updated : Mar 1, 2020, 9:45 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details