اردو

urdu

By

Published : Oct 6, 2020, 7:51 AM IST

ETV Bharat / state

سنگرامہ پریمیئر لیگ: اشکرہ ٹیم کی شاندار جیت

بارہمولہ کے سوپور قصبہ میں لیگ کے دوران 64 ٹیموں نے حصہ لیا۔

Sangrama Premier League
Sangrama Premier League

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ میں سنگرامہ پریمیئر لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کھیلا گیا۔

سنگرامہ پریمیئر لیگ: اشکرہ کی ٹیم کی ستاون رن سے فتح

اس موقع پر ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کرکٹ ٹورنامنٹ کے آرگنائزر نصیر احمد نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں 64 ٹیموں نے حصہ لیا اور آج کا فائنل میچ اشکرہ اور امرگڑھ کے درمیان کھیلا گیا۔ فائل میچ میں اشکرہ نے ستاون رن سے فتح حاصل کیا۔


نصیر احمد نے بتایا کہ جس کرکٹ میدان میں ہم یہ ٹورنامنٹ کھیل رہے ہیں وہ کافی زیادہ خستہ ہے اور ہم نے حکومت اور انتظامیہ سے کئی بار گزارش کی کہ وہ اس کرکٹ میدان کی مرمت کرائیں لیکن سرکار نے آج تک ہمارے مطالبے پر کاروائی نہیں کی۔


انہوں نے مزید کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ نوجوان لوگ کھیلوں کی طرف مائل ہوں اور وہ منشیات یا کسی غلط کام کی طرف نہ جائیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details