اردو

urdu

ETV Bharat / state

SAFEM confirmed property attachment of Drug peddler: منشیات فروش کی جائیداد اٹیچ، مرکزی ٹیم نے کی ستائش - منشیات فروشی میں ملوث اسمگلروں کی جائیداد منسلک

جموں و کشمیر میں عسکریت پسند تنظیموں کے ساتھ وابستہ یا ان کے ساتھ روابط رکھنے والے افراد کے علاوہ منشیات فروشی میں ملوث اسمگلروں کی جائیداد بھی منسلک کی جا رہی ہے۔

a
a

By

Published : Aug 1, 2023, 7:53 PM IST

ا

بارہمولہ (جموں و کشمیر) :سمگلرس اینڈ فارین ایکس چینج مینو پولیٹریز ایکٹ (SAFEM) اور این ڈی پی ایس، نئی دہلی، نے بارہمولہ پولیس کی جانب سے بدنام زمانہ منشیات فروش کی (غیر قانونی طور حاصل کی گئی) پراپرٹی اٹیچ کیے جانے کی تصدیق اور ستائش کی ہے۔ بارہمولہ پولیس نے جون میں منشیات فروش کے زیر تعمیر مکان اور دس مرلہ زمین کو اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔

ا

بارہمولہ پولیس کے مطابق ضلع کے کلنترہ، کریری، پٹن علاقے میں ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کو اُس وقت دبوچ لیا گیا جب وہ منشیات فروخت کر رہا تھا۔ پولیس بیان کے مطابق حراست میں لیے گئے منشیات فروش برکت علی ولد محمد مقبول کے خلاف درج کیس زیر ایف آئی آر نمبر 84/2023 پولیس تھانہ پٹن میں این ڈی پی ایس ایکٹ 8/22 سے منسلک (کیس کی کارروائی کے دوران) پولیس محکمہ نے مجاز حکام سے قانونی منظوری حاصل کرنے کے بعد عبدالرحمن ملک ولد غلام محمد ساکنہ کلانترا پائین کی کی کار Hyundai i10 زیر رجسٹریشن نمبر DL2AE-2820 کو سیز کر لیا۔

ا

پولیس بیان کے مطابق سیز کی گئی گاڑی ایک اور کیس FIR نمبر 33/2023 u/s 8/20, 29 NDPS ایکٹ کے ساتھ منسلک تھی جو پولیس اسٹیشن کریری میں درج تھا۔ اور اس کیس میں تحقیقات کے دوران واضح ہوا کہ منقولہ وغیر منقولہ جائیدادیں منشیات کے اسمگلروں کی جانب سے غیر قانونی اسمگلنگ سے حاصل شدہ رقم سے خریدی گئی تھی۔ بارہمولہ پولیس نے (منشیات کے اسمگلروں کی طرف سے غیر قانونی طور پر حاصل کی گئی) جائیداد اٹیچ کرنے بعد مجاز اتھارٹی اور ایڈمنسٹریٹر اسمگلرز اینڈ فارن ایکسچینج مینیپولیٹر (جائیداد کی ضبطی کا ایکٹ، 1976 اور نارکوٹکس ڈرگس اینڈ سائیکوٹروپک سبسٹینشن، 1976 اور سائیکوٹروپک سبسٹینشن 1976) کو رپورٹ بھیجی۔

مزید پڑھیں:Drug Peddlers Property Attached: منشیات فروشوں کی جائیداد اٹیچ

بارہمولہ پولیس کے مطابق ایس اے ایف ای ایم (ایف او پی) اور این ڈی پی ایس اے، نئی دہلی کی جانب سے جائیدادوں کی اٹیچمنٹ کے حوالے سے موصول ہونے والے تصدیقی آرڈر نے بارہمولہ پولیس کے افسران کے حوصلے بلند کیے ہیں۔ بیان کے مطابق بارہمولہ پولیس ضلع میں منشیات کے اسمگلروں اور منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف سخت کارروائی انجام دے رہی ہے۔ پولیس نے مزید کہا کہ منشیات مخلاف جنگ ہر وقت جاری رہے گی اور پولیس افسران کی جانب دیگر املاک کی اٹیچمنٹ سے متعلق احکامات مستقبل قریب میں تصدیق کے لیے SAFEM (FOP) A اور NDPSA، نئی دہلی کو بھیجے جائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details