شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ کے بہرام پورہ علاقے میں باغوں میں ٹڈیوں یعنی لوکٹس کیڑے کی افواہ کے بعد زراعتی محکمہ کے افسران نے گاؤں کا دورہ کیا اور باغوں میں ڈریگن کیڑوں کے ہونے کی بات کہی۔
بارہمولہ میں ٹڈیوں کی افواہ - ڈریگن کیڑوں (Dragon fly ) سے
محکمہ زراعت نے ٹڈیوں کے بجائے ڈریگن کیڑوں کی تصدیق کی ہے، جو فصلوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچاتا ہے۔
بہرام پورہ علاقے کے زمینداروں نے محکمہ ایگریکچرل کو آج صبح فون کر کے آگاہ کیا کہ ان کے باغوں میں لوکسٹ( Locust) کیڑوں نے حملہ کیا ہے۔
اس سلسلے میں بارہمولہ کے چیف ایگریکچرل افسر محمد یوسف خان نے اپنے افسروں کے ساتھ علاقے کا دورہ کیا اور موقع پر انہوں نے لوکسٹ کیڑوں یعنی ٹڈیوں کو نہیں پایا بلکہ وہاں پر ڈریگں فلے کیڑوں کو دیکھا۔ محمد یوسف خان نے کہا کہ ان ڈریگن کیڑوں (Dragon fly ) سے فصل کو کسی بھی نقصان کا اندیشہ نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ زمین دار لوگوں کو ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے اور ہم لوگ زمین دار بھائیوں کے ساتھ شانہ بہ شانہ ساتھ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے محکمہ کے ملازمین دن رات فصل پر کڑی نگاہ رکھیں گے کہ کہیں بھی اور کسی بھی وقت لوکسٹ کیڑوں کا حملہ نہ ہو اس کو یقینی بنائیں گے۔
واضع رہے کہ بھارت کے مختلف ریاستوں میں ٹڈیوں نے فصل پر حملہ کیا ہے، جس سے فصل کو نقصان ہوا۔