اردو

urdu

ETV Bharat / state

ذخیرہ کیا گیا سرکاری چاول، رہائشیوں کے لیے باعث پریشانی - Kashmir

جہاں ایک طرف لاک ڈاؤن کی وجہ سے اناج کے ایک ایک دانے کے لیے لوگ ترس رہے ہیں وہیں بعض مقامات پر ذخیرہ کیا گیا سرکاری اناج حکام کی عدم توجہی سے خراب ہو رہا ہے۔

sopore
ذخیرہ کیا گیا سرکار چاول، رہائشیوں کے لیے باعث پریشانی

By

Published : Apr 23, 2020, 5:44 PM IST

شمالی کشمیر میں ضلع بارہمولہ کے قصبہ سوپور میں پندرہ سال پہلے نسیم باغ کالونی میں واقع ایف سی آئی کے گودام میں چاول رکھا گیا جو اب مکمل طور خراب ہو چکا ہے۔

اس موقعے پر ای ڈی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مدثر احمد نامی ایک مقامی باشندے کا کہنا تھا کہ ’’اس گودام کے اندر اس وقت بھی کافی چاول ہے لیکن وہ سارا سڑا ہوا ہے جس کی وجہ سے آس پڑوس کی آبادی اسکی بدبو سے پریشان ہو چکی ہے۔‘‘

ذخیرہ کیا گیا سرکار چاول، رہائشیوں کے لیے باعث پریشانی

انہوں نے مزید کہا کہ کوروناوائرس کی وجہ سے عام لوگ پہلے سہمے ہوئے ہیں اور اب انہیں اس بدبو اور گودام سے نکلنے والی زہریلی گیس سے نئی بیماری پھوٹ پڑنے کا اندیشہ لگ رہا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس معاملے میں انہوں نے کئی بار متعلقہ حکام کی توجہ اس جانب مبذول کرائی تاہم ’’انکے کانوں پر جوں تک نہ رینگی۔‘‘

مقامی آبادی نے متعلقہ حکام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ نسیم باغ میں واقع اس گودام سے گلا سڑا چاول نکال کر اسے ٹھکانے لگایا جائے تاکہ مقامی آبادی کو بدبو سے نجات حاصل ہو سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details