اردو

urdu

ETV Bharat / state

سوپور میں ریستوران کا افتتاح، ہوم ڈلیوری سہولیات دستیاب

مقامی و بین الاقوامی پکوانوں کو گھر کی دہلیز تک پہنچانے اور نوجوانوں کو روزگار کے وسائل فراہم کرنے کی غرض سے شمالی کشمیر کے سوپور قصبہ میں ایک نوجوان نے ریستوران کی شروعات کی۔

سوپور میں ریستوران کا افتتاح، ہوم ڈیلوری سہولیات دستیاب
سوپور میں ریستوران کا افتتاح، ہوم ڈیلوری سہولیات دستیاب

By

Published : Aug 17, 2021, 5:07 PM IST

ضلع بارہمولہ کے قصبہ سوپور سمیت زنگیر اور رفیع آباد کے باشندوں کے لیے گھر بیٹھے مختلف پکوان آن لائن آرڈر کرنے کی سہولیات اور نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے ارادے سے ایک مقامی نوجوان نے ریو بریز نامی ریستوران کی شروعات کی ہے۔

سوپور میں ریستوران کا افتتاح، ہوم ڈیلوری سہولیات دستیاب

ریستوران کے مالک آصف احمد نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے نوکریوں کے بجائے خود روزگار کمانے کی سعی کرتے ہوئے ریستوران کی شروعات کی۔

انہوں نے کہا کہ ریستوران کی جانب سے ہوم ڈلیوری کی خدمات بھی حاصل کی جاسکتی ہیں، جس کے سبب نہ صرف لوگ گھر بیٹھے لذیذ پکوانوں سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں بلکہ اس سے کئی بے روزگار نوجوانوں کو روزگار بھی فراہم ہوسکے گا۔

مزید پڑھیں:بس اسٹینڈ سوپور کی میگڈمائزیشن سے مقامی باشندے بے حد مسرور

ریستوران کا افتتاح مقامی ایس ایچ او نے کیا، اس کے علاوہ افتتاحی تقریب میں مقامی ذی عزت شہریوں نے بھی شرکت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details