سوپور: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور سے بیس کلومیٹر کی دوری پر واقع ایک دور افتادہ گاؤں کے لوگوں کے چہرے اس وقت خوشی سے جھوم اٹھے جب ان کے گاؤں میں پہلی بار رابطہ سڑک کو مکمل کیا گیا۔ دراصل اس مربل گاؤں میں آج تک پختہ سڑک نہیں تھی اور اس گاؤں کے لوگوں کو میلوں کا سفر پیدل یا گھوڑوں پر سفر کرنا پڑتا تھا اور اس کی وجہ سے ان لوگوں کو طرح طرح کے مشکلات سے دو چار ہونا پڑتا تھا۔Village gets Road Connectivity
مقامی لوگوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہم کافی خوش ہے کیونکہ ہمارے اس مربل گاؤں میں سڑک تعمیر کی گئی ہے اور اب ہم کو امید ہے کہ ہمارے مشکلات دور ہونے والے ہے۔ لوگوں نے بتایا کہ ان کے بچوں، بزرگوں اور خواتین کو کافی مشکلات کا سامنا تھا کیونکہ اگر کوئی شخص اچانک سے بیمار ہوتا تھا تو اس کو ہسپتال پونچانے میں کافی پریشانی ہوتے تھی اور مریض کو خطرہ لاحق رہتا تھا۔Residents happy as sopore village gets Road