اردو

urdu

ETV Bharat / state

Fire In Baramulla بارہمولہ میں آتشزدگی ، ایک رہائشی مکان خاکستر - محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ

بارہمولہ کے شیرین علاقہ میں آگ کے ایک واقعہ میں ایک رہائشی مکان خاکستر ہوگیا ہے۔ آگ لگنے کے اس واقعہ میں لاکھوں روپئے مالیت کا سازو سامان جل کر راکھ ہوگیا۔

residential-house-gutted-in-baramulla-blaze
بارہمولہ میں آتشزدگی ، ایک رہائشی مکان خاکستر

By

Published : Apr 5, 2023, 4:39 PM IST

بارہمولہ میں آتشزدگی ، ایک رہائشی مکان خاکستر

بارہمولہ:وادی کشمیر میں آئے روز آتشزدگی کے واقعہ رونما ہوتے ہیں۔ ان واردات میں لاکھوں روپئے مالیت کا ساز وسامان جل کر راکھ بن جاتا ہے۔وہیں آج شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے شیریں علاقے میں آگ لگنے کی وجہ سے ایک رہائشی مکان جل کر خاکستر ہو گیا۔ آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جارہی ہے۔ لوگوں کے مطابق آج لطیف احمد راتھر کے گھر میں اچانگ آگ ظاہر ہوئی۔ آگ اتنی بیانک تھی کہ منٹوں میں ہی پورے مکان کو اپنے لپیٹ میں لے لیا۔

محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کی ٹیم فوراً جائے وقوعہ پینچ گئے اور آگ پر قابو کرنے کی کوشش کی۔ مقامی لوگوں اور محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے اہلکاروں نے سخت مشقت کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ اس آگ کے واقعہ میں رہائشی مکان جل کر خاکستر ہوا ہے۔بتایا جارہا ہے کہ آگ کی اس واردات میں لاکھوں روپئے کی مالیت راکھ کی ڈھیر میں تبدیل ہوگئی۔لوگوں نے انتطامیہ سے متاثرہ کے لیے امداد کی اپیل کی۔

مزید پڑھیں:Residential house gutted کولگام میں آتشزدگی میں ایک رہائشی مکان اور گاؤ خانہ تباہ

واضح رہے کہ کزشتہ برس کشمیر میں آتشزدگی کے 25 سو واقعات رونما ہوئے تھے۔ ان آگ کی واردات میں37 افراد ہلاک جبکہ 1700 ڈھانچوں کو نقصان پہنچا ہیں۔فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے اعداد وشمار کے مطابق سرینگر شہر میں سب سے زیادہ آتشزدگی کے واقعات پیش آئے، جس کے نتیجے میں 414 ڈھانچے کو نقصان پہنچا جبکہ 5 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

یہ بھی پڑھیں:Fire Incidents in Kashmir: آتشزدگی کے واقعات میں گذشتہ تین ماہ کے دوران 35 کروڑ سے زائد املاک تباہ

ABOUT THE AUTHOR

...view details