بارہمولہ: جموں وکشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ملیٹنسی کے ایک کیس کے سلسلے میں یو اے پی اے ایکٹ کی دفعہ 25 کے تحت ایک رہائشی مکان اور ایک کار کو ضبط کیا ہے۔ پولیس کے ایک ترجمان نے اس کارروائی کے متعلق اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا: 'عسکریت پسندوں کو پناہ دینے اور ان کو منطقی سپورٹ فراہم کرنے کے خلاف کریک ڈاؤن کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے بارہمولہ میں یو اے پی اے کی دفعہ 25 کے تحت ایک رہائشی مکان اور ایک گاڑی (سوفٹ کار) کو ضبط کیا ہے'۔
بارہمولہ میں ملیٹنسی سرگرمیوں کیلئے استعمال ہونے والا رہائشی مکان اور کار اٹیچ: پولیس - رہائشی مکان منسلک
Residential house attached بارہمولہ پولیس نے عسکریت پسندی کیس کے سلسلے میں ایک رہائشی مکان اور ایک گاڑی کو یو اے پی اے ایکٹ کے تحت اٹیچ کیا ہے۔ پولیس نے مجاز اتھارٹی سے منظوری حاصل کرنے کے بعد انہیں منسلک کیا ہے۔
![بارہمولہ میں ملیٹنسی سرگرمیوں کیلئے استعمال ہونے والا رہائشی مکان اور کار اٹیچ: پولیس Etv BharatResidential house and car attached in Baramulla: Police](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/31-12-2023/1200-675-20397926-thumbnail-16x9-pol.jpg)
بارہمولہ میں ملیٹنسی سرگرمیوں کیلئے استعمال ہونے والا رہائشی مکان اور کار اٹیچ:پولیس
Published : Dec 31, 2023, 3:40 PM IST
مزید پڑھیں:
ان کا بیان میں کہنا تھا: 'لہذا یو اے پی اے ایکٹ کی دفعہ 25 کے اختیارات کے مطابق ڈی ایس پی آپریشنز کریری ڈاکٹر خالد اشرف نے مجاز اتھارٹی سے منظوری حاصل کرنے کے بعد مذکورہ رہائشی مکان کو دہشت گردی کی آمدنی میں شامل کرکے منسلک کر دیا'۔
(یو این آئی)