جموں و کشمیر میں دو ہفتے قبل سکیورٹی فوسز نے ایک عسکریت پسند سے 82 ملی میٹر کے تین مورٹار فیوز برآمد کیے تھے، تحقیق میں یہ سامنے آیا ہے کہ یہ تین پوائنٹ ڈیٹونیٹنگ فیوز پاکستانی فوج استعمال کرتی ہے۔ جس کے بعد سکیورٹی ایجنسیز متحرک ہو گئی ہیں۔
یہ تین مورٹار شیلز نئے سال کے موقعے پر گاڑیوں کی تلاشی کے دوران بارہمولہ پولیس نے برآمد کیے۔ پولیس نے فیوز کی برآمدگی کے بعد کہا تھا کہ انوکھے قسم کے گرینیڈ ہیں۔
پولیس نے کہا 'پولیس ہیڈکوارٹر میں اعلی افسران کی جانب سے ان فیوز پر تحقیق کی گئی تو پایا گیا کہ یہ تین پوائنٹ ڈیٹونیٹنگ فیوز پاکستان آرمی میں 82 ملی میٹر مورٹار شیلز میں استعمال ہوتے ہیں'۔
اعلی عہدیداران نے بتایا 'اس سلسلے میں ایک رپورٹ سکیورٹی ایجنسیز اور فوج کو سونپی گئی ہے اور اس معاملے کو سنجیدگی سے لیا جارہا ہے'۔
عہدایدارن نے بتایا 'اس پی ڈی کو کسی بڑے دھماکے کا مواد تیار کرنے میں استعمال کیا جاسکتا تھا۔ ان فیوز کی مدد سے بڑا دھماکہ کیا جاسکتا ہے'۔